ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: ٹرین پر لدے ٹرک میں لگی آگ 

بھٹکل: ٹرین پر لدے ٹرک میں لگی آگ 

Sat, 18 Sep 2021 13:18:58    S.O. News Service

بھٹکل ،18؍ ستمبر (ایس او نیوز) ریلوے کی رول آن رول - رول آف (رو- رو) سروس کے تحت ٹرین پر لاد کر لے جارہے ٹرکس میں سے ایک ٹرک کو اس وقت آگ لگ گئی جب وہ ریلوے کے ہائی ٹینشن کیبل سے ٹکرا گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرک میں لگی آگ کو سب سے پہلے شیرور اسٹیشن ماسٹرنے  دیکھا اور فوراً بھٹکل اسٹیشن کو اس کی اطلاع دیدی ۔ یہاں سے فائر بریگیڈ عملہ کو مطلع کیا گیا اور انہوں نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی انجام دی ۔

معلوم ہوا ہے کہ  جس ٹرک میں آگ لگی تھی وہ کیرالہ کے کوچی سے گجرات کے لئے لے جایا جارہا تھا اور اس میں شیمپو کے صندوق بھرے ہوئے تھے ۔


Share: